اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق آئندہ سال واشنگٹن میں ہونے والی ایٹمی سیکیورٹی سربراہ کانفرنس میں پاکستانی وزیراعظم نواز شریف اور ان کے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کے درمیان ملاقات متوقع ہے۔ امریکی صدر باراک اوباما نے اس کانفرنس میں دونوں وزرائے اعظم کو شرکت کی دعوت دی ہے۔ نئی دہلی سے جاری میڈیا رپورٹوں نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ سال واشنگٹن میں ہونے والی ایٹمی سیکیورٹی سربراہ کانفرنس میں پاکستانی وزیراعظم نواز شریف اور ان کے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کے درمیان ملاقات متوقع ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں وزرائے اعظم کو امریکی صدر باراک اوباما نے آئندہ سال ہونے والی دو روزہ جوہری سلامتی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ واشنگٹن میں ہونے والی اس کانفرنس کے دوران پاکستانی وزیراعظم نواز شریف اور بھارتی ہم منصب نریندر مودی کی ملاقات بھی متوقع ہے۔ دو روزہ ایٹمی سکیورٹی سربراہ کانفرنس آئندہ سال 31 مارچ سے یکم اپریل تک امریکی شہر واشنگٹن ہوگی۔ سیاسی تجزیہ نگاروں کا ماننا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کے لاہور کے حالیہ مختصر دورے نے فروری 1999ء میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی بس پر لاہور آمد کی یاد تازہ کر دی ہے۔ پندرہ سال بعد جب بھارتی جنتا پارٹی ایک بار پھر اقتدار میں آئی اور پاکستان میں بھی نواز شریف ایک بار پھر اقتدار تک پہنچے، تو پاکستان بھارت تعلقات کا نیا باب کھلنے کے امکانات ایک مرتبہ پھر روشن ہوگئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169